کمیشن پر چندہ کرنا کیساہے،
#عـبـدالـبـاری_عـزیـز_ارریـہ_وی
کمیشن پر چندہ کرنا کیساہے، مدلل جواب تحریر فرمائیں،
باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللہٰ التوفیق:
کمیشن پر چندہ کی دوصورتیں ہیں۔
(۱) چندہ کرنے والے تنخواہ دار ملازم نہ ہوں ، تو ایسی صورت میں کمیشن پر چندہ اجارہ فاسدہ ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، کیونکہ اجارہ میں اجرت کا معلوم ومتعین ہونا شرط ہے ۔
عن أبی سعید الخدری ؓ أن النبیﷺ نہی عن استئجار الأجیر حتیٰ یبین لہ أجرۃ۔الحدیث: ( مسند أحمد بن حنبل ۳/۵۹، رقم: ۱۱۵۸۶)
ومنہا أن تکون الأجرۃ معلومۃ الخ۔ (عالمگیری ، کتاب الإجارۃ زکریا دیوبند۴/۴۱۱، الباب الأول فی تفسیر الإجارۃ الخ، جدید زکریا دیوبند ۴/۴۴۱)
(۲) چندہ کرنے والا تنخواہ دار ملازم ہو توتنخواہ کے علاوہ کمیشن مقرر کرنا شرعاً جائز ہے ، اور یہ شرعی طورپر انعام میں شمار ہوتاہے، لیکن یہ کمیشن زکوٰۃ کے پیسہ سے دینا جائز نہیں ہے ، نیز زکوٰۃ کی رقم میں سے کاٹ لینا بھی جائز نہیں ہے، بلکہ اولاً مدرسہ میں زکوٰۃ کا پیسہ جمع کرنا چاہئے پھر مدرسہ اپنے امدادی فنڈ سے ادا کردے۔ (مستفاد:ایضاح المسائل /۱۲۲)
(۳) اگر پہلے سے طے نہیں کیا ہے، اور تنخواہ دار ملازم ہے تو حسن کارکردگی کی وجہ سے ہزار میں سو روپیہ دیناجائز ہے اور اگر تنخواہ دار نہیں ہے تو جائز نہیں ۔
فقط واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم
==============================
*✍ #کتبہ_العبد_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی*
#خادم_ومنتظم_مدلل_احکام_ومسائل_گروپ
*_خـادم تـدریـس و نائب ناظـم/ مـدرسـتـہ الـمـسـاکــیــن صــدیــقیــہ بــسـگڑہ ارریـہ بہار_*
*رابطہ نمبر☜:9760624634/*
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
_بـتـاریـخ
_مـطـابـق -19_اکتوبر: 2018_
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿
*تبدیلی کرکے گنہگار نہ بنتے ہوئے اس کو اسی طرح آگےبھی شئیر کرے*
گروپ لنک 👇
@mudallalahkamo_masail
#چــیــنـل_لــنـک 👇
http://T.me/AbdulBariAziz
#گوگل_ویب_سائٹ 👇
http://abdulbariedits.blogspot.com/
*#سبسکرائب_ضرور_کرے*
Comments
Post a Comment