کسی مسلم لڑکی کا نام وانیہ یا رکھنا

کسی مسلم لڑکی کا نام ” وانیہ (WANIA)“ جو عبرانی لفظ ہے ، رکھنا درست ہے؟اس کے معنی” اللہ کا تحفہ “ ہے۔ اگر یہ نام رکھنا درست ہے تو اردو ، ہندی اور انگریزی میں اس کاصحیح رسم الخط بتائیں۔

Published on: Jan 18, 2016

جواب # 63244

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 333-337/L=4/1437-U

ایسا نام رکھنا مناسب نہیں؛ تاہم اگر وانیہ کے معنی وہی ہیں جو سوال میں مذکور ہیں تو ”وانیہ“ نام رکھنا ناجائز نہ ہوگا، البتہ مسلمانوں انبیاء اولیاء وغیرہ کے ناموں پر اپنی اولاد کا نام رکھنا چاہیے اور لڑکی ہو تو صحابیات وغیرہ کے ناموں پر نام رکھا جائے التسمیة باسمٍ لم یذکرہ اللہ تعالیٰ في عبادہ ولا ذکرہ رسولہ صلی اللہ علیہ وسلم ولا یستعملہ المسلمون تکلموا فیہ، والأولی أن لا یفعل․ (شامي: ۹/ ۵۹۹)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

#نقلہ_عـبـدالـبـاری_عـزیـز  ـ

#اس_میں_کسی_قــســم_کـی_تبدیلی_کـرکے_گنہگا_نــہ_بــنــیـں_
#مــنــتــظــم_مــدلـل_احــکــام_مــســائــل_گـــروپ 

http://T.me/masail_abdulbari

Comments

Popular posts from this blog

وضو کا حکم کب نازل ہوا