نشہ کی حالت میں بت کےسامنے جھکنا

*🌷 ســـوا ل و جــواب 🌷*

♻ *{ مــســئــلــہ نــمــبـر 19 }* ♻

*نشہ کی حالت میں بت کے سامنے جھکنا*

*ســوال:-* ایک شخص شرابی ہے ـ  نشہ کی حالت میں مندرکے سامنے یادیوی دیوتاؤں کے سامنے جھکتاہےـ اور ان کا نام لیتاہےـ اب اگر یہ شخص مرجائے تو اس کے ساتھ کیسا برتاؤ کیاجائے؟مسلمانوں کے قبرستان میں اسے دفن کیاجائے یا نہیں ـ اس کی جنازہ، کفن، دفن، کاکیاحکم ہے؟وہ جب ہوش میں ہوتاہے تب اسلام کی باتوں انکارنہیں کرتابلکہ ان پر ایمان رکھتاہےـ وت ایسے شخص کےمتعلق کیاحکم ہے ـ؟

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*الجـواب حامدا ومصلیا وباللہ التوفیق*

شراب پینا حرام ہےـ ایساشخص شریعت کی روسے فاسق و فاجرہےـ اگر کوئی شخص نشہ کی حالت میں مندروں کےسامنے جھکناـ بتوں کانام لیتاہے، یاکفریہ الفاظ بکتاہو ـ تو چونکہ اس حالت میں دماغ انسان کے قابو میں نہی‍ں رہتاـ اس لئےان حرکتوں سے وہ کافر نہیں سمجھاجائےگاـ بلکہ وہ فاسق و فاجر کہلائےگےـ جب اس کا انتقال ہوتو دوسرے مسلمانوں کی طرح اس کی بھی تکفین و تدفین ہوگی ـ لیکن اگر وہ اپنےـ ہوش وحواس میں اپنی سمجھ اور ہوشیاری سے ایساکرتاہےتو  اس سے اس کاایمان جاتارہتاہےـ اور مرتدسمجھاجائےگاـ

*✍🏻📚فـتاوی دینیہ جلد  اول 📚*

*فقط واللہ سبحانہ تعالی واعلم*
*✍🏻≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅✍🏻*
*✍🏻کتبہ عبدالباری عزیز ارریہ وی*
*منتظم گروپ ـ مدلـل احـکـام و مسائل*
*رابطہ نمبر ⇙⇓*
_*📲:-9760624634*_

مؤرخہ: ۲۷/۶/۱۴۳۹
مطابق /18 مـارچ 2018

*ٹــیـلـی گـرام چـیـنـل 👇🏻*

چینل لنک   
①  T.me/masail_abdulbari
② T.me/dini_masail
*_____________________________*

*Email id,*

Abdulbariararia9760.gmail.com
*______________________________*

*========================*

*گــوگـل 🆔*
مزید معلومات کےلئے میرے ویب سائٹ پر کلک کریں ⇓

abdulbariedits.blogspot.in/?m=1
*=========================*
*دینی مـسـائـل عـام کـرنا ثــواب جـاریــہ ہے*

Comments

Popular posts from this blog

وضو کا حکم کب نازل ہوا