نماز جنازہ کا طریقہ
✔🌷 ســـوال و جـــــــواب 🌷✔
♻️ مــــــســـئـــلـــہ نــمــبــر 25 ♻️
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جی برۓ مہر بانی فرما کر جنازے کی نماز کا طریقہ بتلائین اہل علم والے حضرات عین نوازش ہوگی
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتــہ
※ بـســم الـلـہ الـرحـمـن الــرحـیـم ※
باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب حامداومصلیا وباللّٰہ التوفیق:
نماز جنازہ کا مسنون و مستحب طریقہ
میت کو آگے رکھ کر امام اس کے سینے کے مقابل کھڑا ہو جائے اور سب لوگ میت کے لیے نماز جنازہ کی نیت کریں ۔ نیت کرکے دونوں ہاتھ تکبیر تحریمہ کی مثل کانوں تک اٹھا کر ایک مرتبہ اللہ اکبر کہہ کر دونوں ہاتھ مثل نماز کے باندھ لیں ۔ پھر سبحانک اللھم آخر تک پڑھیں ۔اس کے بعد پھر ایک بار اللہ اکبر کہیں مگر اس مرتبہ ہاتھ نہ اٹھائیں ۔ اس کے بعد درود شریف پڑھیں اور بہتر یہ ہے کہ وہی درود شریف پڑھا جائے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے پھر ایک مرتبہ اللہ اکبر کہیں ۔ اس مرتبہ بھی ہاتھ نہ اٹھائیں ۔ اس تکبیر کے بعد میت کے لیے دعا کریں ۔ اگر وہ بالغ ہو خواہ مرد ہو یا عورت، یہ دعا پڑھیں ۔
((اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثٰـنَا اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَۃٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ))
یا یہ دعا پڑھے یادونوں ہی پڑھ لے
((اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ وَعَافِہٖ وَاعْفُ عَنْہُ وَاَکْرِمْ مَنْزِلَہٗ وَوَسِّعْ مَدْخَلَہٗ وَاغْسِلْہُ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرْدِ وَنَقِّہُ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْاَبْیَضُ مِنَ الدَّنسِ وَاَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِّنْ دَارِہٖ وَاَھْلًا خَیْرًا مِنْ اَھْلِہٖ وَزَوْجًا خَیْرًا مِنْ زَوْجِہٖ وَاَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَاَعِذْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ))
اگر میت نابالغ لڑکا ہو یا ایسا مرد ہو جو بالغی سے مجنون ہو تو یہ دعا پڑھے:
((اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّمُشَفَّعًا))
اگر نابالغ لڑکی ہو یا بچپن سے مجنون عورت ہو تو یہی دعا ان الفاظ سے پڑھیں :
((اَللّٰھُمَّ اجْعَلْھَا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْھَا لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّ اجْعَلَھَا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً))
مسئلہ: اگرکسی شخص کو نماز جنازہ کی منقول دعا یاد نہ ہو تو اس کو صرف اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ کہہ دینا کافی ہے۔ اگر یہ بھی نہ کہہ سکے اورصرف چار تکبیروں پر اکتفا کرے تب بھی نماز جنازہ ہو جائے گی اس لیے کہ یہ دعا فرض نہیں ہے بلکہ سنت ہے اور اسی طرح درود شریف بھی فرض نہیں ہے۔
جب یہ دعا پڑھ چکیں تو پھر ایک مرتبہ اللہ اکبر کہیں اور اس مرتبہ بھی ہاتھ نہ اٹھائیں ۔ اس تکبیر کے بعد ہاتھ کھول دیں اور سلام پھیر دیں ۔ اگر ہاتھ باندھے باندھے سلام پھیرا اس کے بعد ہاتھ چھوڑے تو اس کی بھی گنجائش ہے اور یہ اختلاف صرف اولویت کا ہے۔ سلام میں امام میت کی طرف کے مقتدیوں کی اور حفاظت کے فرشتوں کی نیت کرے جب کہ مقتدی جس طرف میت اور امام ہو اس طرف ان کی اور دونوں طرف دیگر مقتدیوں اور حفاظت کے فرشتوں کی نیت کرے۔
مسئلہ: نماز جنازہ امام اور مقتدی دونوں کے حق میں یکساں ہے۔ صرف اتنا فرق ہے کہ امام تکبیریں اور سلام بلند آواز سے کہے گا اور مقتدی آہستہ آواز سے۔ ثنا، درود اوردعا دونوں ہی آہستہ آواز سے پڑھیں گے یہی سنت ہے۔
مسئلہ: نماز جنازہ میں التحیات اور قرآن مجید کی تلاوت نہیں ہے۔ تلاوت کی نیت سے قرآن پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ پہلی تکبیر کے بعد ثنا کے ساتھ یا ثنا کے بغیر سورہ فاتحہ کو حمدو ثناء کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں تلاوت کی نیت سے نہیں ـ
#فقط_واللہ_سبحانه_وتعالی_اعلم_بالصواب
≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅
#اس_میں_کسی_قــســم_کـی_تبدیلی_کـرکے_گنہگا_نــہ_بــنــیـں_
#جـــزاکـــم_الــلــہ_خـــیــرا
#_کتبہ_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی
#مــنــتــظــم_مــدلـل_احــکــام_ومــســائــل_گـــروپ
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
#رابــــــطـــہ_نـــمـــبـــر⇙⇓*
#_*📲:-9760624634*_
مؤرخہ: ۴/۶/۱۴۳۹
مطابق /23 مـارچ 2018
*ٹــیـلـی گـرام چـیـنـل 👇🏻*
چینل لنک
①http://T.me/masail_abdulbari
②http://T.me/quran_and_ahadeth
*_____________________________*
*Email id,*
Abdulbariararia9760.gmail.com
*______________________________*
*========================*
*گــوگـل 🆔*
مزید معلومات کےلئے میرے ویب سائٹ پر کلک کریں ⇓
abdulbariedits.blogspot.in/?m=1
*=========================*
*دینی مـسـائـل عـام کـرنا ثــواب جـاریــہ ہے*
Comments
Post a Comment