دفع مصائب کی غرض سے بکرا ذبح کرنا:
✔🌷 ســـوال و جـــــــواب 🌷✔
♻️ مــــــســـئـــلـــہ نــمــبــر 26 ♻️
دفع مصائب کی غرض سے بکرا ذبح کرنا
سوال:: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: کہ اگر کوئی شخص بیمار ہوجائے یا کوئی حادثہ پیش آجائے اور بطور جان کا بدلہ جان جانور ذبح کرنے کو دفع مصائب کا سبب سمجھ کر صدقہ کی نیت سے جانور ذبح کرکے گوشت کو غرباء وفقراء میں تقسیم کردے، تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ برائے کرم قرآن وحدیث کے حوالہ جات کے ساتھ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
نوٹ: قرآن وحدیث کے جو بھی حوالے تحریر کئے جائیں ان میں جانور کے ذبح کرنے کا ذکر سوال کی نوعیت کے لحاظ سے ضرور آنا چاہئے۔ـ
※ بـســم الـلـہ الـرحـمـن الــرحـیـم ※
باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب حامداومصلیا وباللّٰہ التوفیق:
:؛ حدیث میں آیا ہے کہ صدقہ سے بلا اور مصیبت ٹل جاتی ہے؛ لہٰذا صدقہ کو دفع مصائب کا سبب سمجھنا جائز اور درست ہے، مگر جانور ذبح کرنے کا نام صدقہ نہیں ہے؛ بلکہ صدقہ نام ہے فقراء اور محتاجوں کی ضرورت پوری کرنے کا اور قربانی، عقیقہ کے علاوہ باقی کسی بھی موقع پر ذبح کو عبادت سمجھنا یا دفع مصائب کا سبب سمجھنا جائز نہیں ہے۔ قرآن وحدیث ، فقہ، صحابہ، ائمہ مجتہدین میں سے کسی سے بھی نفس ذبح کو دفع مصائب کا سبب سمجھنا ثابت نہیں ہے؛ بلکہ یہ ایک غیر عبادت کو عبادت سمجھنا ہے، جو ہرگز ہرگز جائز نہیں ہے، اس میں عقیدہ کی سخت خرابی ہے؛ لہٰذا ذبح کو دفع مصائب کا سبب سمجھنا ہرگز جائز نہ ہوگا اور نہ ہی اس عقیدہ سے ذبح کرنا جائز ہوگا، ہاں البتہ اگر کوئی شخص ایسا ہے کہ قصاب کی دوکان سے گوشت خرید کر صدقہ کرنے کو جانور ذبح کرکے اس کے گوشت صدقہ کرنے سے افضل سمجھتا ہے، تو اس کے لئے ذبح کرکے گوشت صدقہ کرنے میں بھی کوئی قباحت نہیں ہے؛ اس لئے کہ وہ ذبح کو دفع مصائب کا سبب نہیں سمجھتا ہے؛ بلکہ صرف صدقہ ہی کو دفع بلا کا سبب سمجھتا ہے۔ (مستفاد: امداد الفتاوی ، زکریا ۳/ ۵۷۰، احسن الفتاوی، زکریا ۱/ ۳۶۷، ایضاح المسائل ص: ۱۳۸)
عن أنس بن مالک -رضي اللہ عنہ- قال: قال رسول اللہ ﷺ: إن الصدقۃ لتطفئ غضب الرب، وتدفع میتۃ السوء۔ (سنن الترمذي، باب ما جاء في فضل الصدقۃ، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۱۴۴، دارالسلام، رقم: ۶۶۴)
والفارق بین ما أہل بہ لغیر اللہ بسبب تعظیم المخلوق وبین غیرہ، وعلی ہذا فالذبح عند وضع الجدار أو عروض مرض أو شفاء منہ لا شک في حلہ؛ لأن القصد منہ التصدق۔ (شامي، کتاب الذبائح، زکریا ۹/ ۴۴۹، کراچی ۶/ ۳۰۹)
#فقط_واللہ_سبحانه_وتعالی_اعلم_بالصواب
≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅
#اس_میں_کسی_قــســم_کـی_تبدیلی_کـرکے_گنہگا_نــہ_بــنــیـں_
#جـــزاکـــم_الــلــہ_خـــیــرا
#_کتبہ_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی
#مــنــتــظــم_مــدلـل_احــکــام_ومــســائــل_گـــروپ
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
#رابــــــطـــہ_نـــمـــبـــر⇙⇓*
#_*📲:-9760624634*_
مؤرخہ: ۵/۷/۱۴۳۹
مطابق /24 مـارچ 2018
*ٹــیـلـی گـرام چـیـنـل 👇🏻*
چینل لنک
①http://T.me/masail_abdulbari
②http://T.me/quran_and_ahadeth
*_____________________________*
*Email id,*
Abdulbariararia9760.gmail.com
*______________________________*
*========================*
*گــوگـل 🆔*
مزید معلومات کےلئے میرے ویب سائٹ پر کلک کریں ⇓
abdulbariedits.blogspot.in/?m=1
*=========================*
*دینی مـسـائـل عـام کـرنا ثــواب جـاریــہ ہے*
Comments
Post a Comment