وضو کی فضیلت:
✔🌷 ســـوال و جـــــــواب 🌷✔
♻️ مــــــســـئـــلـــہ نــمــبــر 27 ♻️
وضو کی فضیلت
سوال::: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: کیا قرآن وحدیث میں وضو سے متعلق کوئی فضیلت وارد ہوئی ہے؟ اگر وارد ہوئی ہے تو نصوص کی روشنی میں واضح فرما دیں۔
※ بـســم الـلـہ الـرحـمـن الــرحـیـم ※
باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب حامداومصلیا وباللّٰہ التوفیق:
کتب احادیث میں وضو کی فضیلت کے سلسلے میں مختلف قسم کی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں، چنانچہ حدیث میں ہے کہ جب کوئی مسلمان یا مؤمن شخص وضو میں اپنے چہرے کو دھو تا ہے، تو اس کے چہرے سے ٹپکنے والے آخری قطرہ کے ساتھ وہ تمام گناہ نکل جاتے ہیں، جو اس کی آنکھوں کے ذریعہ ہوئے، اسی طرح جب وہ اپنے ہاتھوں کو دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں سے ٹپکنے والے پانی کے آخری قطرے کے ساتھ وہ سب گناہ نکل جاتے ہیں جو اس کے ہاتھوں کے ذریعہ ہوئے، اسی طرح جب وہ پیروں کو دھوتا ہے تو اس کے پیروں کے پانی کے ساتھ وہ گناہ بھی نکل جاتے ہیں جو اس کے پیروں سے ہوئے، یہاں تک کہ ظاہری طہارت کے ساتھ گناہ سے بھی پاکی حاصل ہوجاتی ہے، ایک روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ’’میری امت کل قیامت میں وضو کی وجہ سے چمک دار اعضاء وضو کے ذریعہ پہچانی جائے گی؛ لہٰذا جو دنیا ہی میں اعضاء وضو کی چمک کو بڑھانا چاہے بڑھالے ‘‘۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ’’جو شخص اچھی طرح وضو کرکے دو رکعت تحیۃ الوضوء بھی پڑھ لے تو وہ گناہوں سے ایسے پاک صاف ہوجاتا ہے جیسے کہ وہ نومولود بچہ جو آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔ روایات ملاحظہ فرمائیے:
عن أبي ہریرۃ -رضي اللہ عنہ- أن رسول اللہ ﷺ قال: إذا توضأ العبد المسلم أو المؤمن، فغسل وجہہ خرج من وجہہ کل خطیئۃ نظر إلیہا بعینیہ مع الماء، أو مع آخر قطر الماء، فإذا غسل یدیہ خرج من یدیہ کل خطیئۃ کان بطشتہا یداہ مع الماء، أو مع آخر قطر الماء، فإذا غسل رجلیہ خرجت کل خطیئۃ مشتہا رجلاہ مع الماء، أو مع آخر قطر الماء، حتی یخرج نقیا من الذنوب۔ (مسلم شریف، کتاب الطہارۃ، باب خروج الخطایا مع ماء الوضوء، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۱۲۵، بیت الأفکار، رقم: ۲۴۴، صحیح ابن خزیمۃ، المکتب الإسلامي ۱/ ۴۷، رقم: ۴)
عن نعیم المجمر، قال: رقیت مع أبي ہریرۃ علی ظہر المسجد، فتوضأ، فقال: إني سمعت النبي ﷺ یقول: إن أمتي یدعون یوم القیامۃ غرا محجلین من آثار الوضوء، فمن استطاع منکم أن یطیل غرتہ فلیفعل۔ (بخاري شریف، کتاب الطہارۃ، باب فضل الوضوء، والغر المحجلون من آثار الوضوء، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۲۵، رقم: ۱۳۶، صحیح مسلم،کتاب الطہارۃ، باب استحباب إطالۃ الغرۃ، والتحجیل فی الوضوء، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۱۲۶، بیت الأفکار، رقم: ۲۴۶)
عن عقبۃ بن عامر -رضي اللہ عنہ- عن النبي ﷺ قال: ما من مسلم یتوضأ فیسبغ الوضوء، ثم یقوم في صلاتہ، فیعلم ما یقول: إلا انفتل کیوم ولدتہ أمہ منہ الخطایا لیس علیہ ذنب۔ (مستدرک حاکم، مکتبہ نزار مصطفی الباز، جدید ۴/ ۱۳۱۶، رقم: ۳۵۰۸، مسند أبي یعلی الموصلي، دارالکتب العلمیۃ، بیروت ۱/ ۵۶۹، رقم: ۱۱۰۱، المعجم الکبیر للطبراني، دار إحیاء التراث العربي ۱۷/ ۳۳۹، رقم: ۹۳۷، مسند الدارمي، دارالمغني ۱/ ۵۵۸، رقم: ۷۴۳)
#فقط_واللہ_سبحانه_وتعالی_اعلم_بالصواب
≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅≅
#اس_میں_کسی_قــســم_کـی_تبدیلی_کـرکے_گنہگا_نــہ_بــنــیـں_
#جـــزاکـــم_الــلــہ_خـــیــرا
#_کتبہ_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی
#مــنــتــظــم_مــدلـل_احــکــام_ومــســائــل_گـــروپ
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
#رابــــــطـــہ_نـــمـــبـــر⇙⇓*
#_*📲:-9760624634*_
مؤرخہ: ۵/۷/۱۴۳۹
مطابق /24 مـارچ 2018
*ٹــیـلـی گـرام چـیـنـل 👇🏻*
چینل لنک
①http://T.me/masail_abdulbari
②http://T.me/quran_and_ahadeth
*_____________________________*
*Email id,*
Abdulbariararia9760.gmail.com
*______________________________*
*========================*
*گــوگـل 🆔*
مزید معلومات کےلئے میرے ویب سائٹ پر کلک کریں ⇓
abdulbariedits.blogspot.in/?m=1
*=========================*
*دینی مـسـائـل عـام کـرنا ثــواب جـاریــہ ہے*
Comments
Post a Comment