تراویح کی 2 دو جماعتیں کرنا کیسا ہے،TARAVEEH KI 2 JAMAYATAI KARNA KASIA HE

✔🌷 ســـوال و جـــــــواب 🌷✔

♻️ مــــــســـئـــلـــہ نــمــبــر 63♻️

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

تراویح کی دو جماعتیں کرنا :

(سوال: ہمارے یہاں حفاظ الحمد ﷲ کثیر تعداد میں ہیں ۔قرآن کریم ان کو یاد رہے ۔ اس مقصد سے ہم نے رمضان المبارک میںیہ معمول بنا رکھا ہے کہ عشاء کی نماز ہم تمام محلہ کی مسجد میں با جماعت ادا کرتے ہیں ا س کے بعد کچھ حفاظ مدرسہ کی عمارت میںتراویح پڑھاتے ہیں ۔ جہاں تھوڑی اور مصلی بھی شامل ہوجاتے ہیں ۔ اور بقیہ حفاظ اسی مسجد میں جہاں نماز عشاء اد اکی گئی تراویحپڑھاتے ہیں ۔مدرسہ میں تراویح پڑھنے پڑھانے والے وتر بھی وہیں پڑھتے ہیں ۔دریافت یہ کرنا ہے ۔قرآن کی حفاظت کی نیت سے اس طور پر تراویح کی دو جماعتیں کرنا کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔

※ بـســم الـلـہ الـرحـمـن الــرحـیـم ※
#وعلیکم_السلام_ورحمت_اللہ_وبرکـاتــہ

باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب حامداومصلیا  وباللّٰہ التوفیق
عشاء کی فرض نماز جماعت کے ساتھ مسجد میں ادا کر کے چند حفاظ اور ان کے ساتھ کچھ مصلی تراویح اور وتر  مدرسہ کی عمارت میں جماعت کے ساتھ اس مقصد سے پڑھتے ہیں جو سوال میں مذکور ہے ، مسجد کی جماعت سے تخلف مقصود نہیں ہے اس لئے یہ صورت جائز ہے ممنوع نہیں ۔ مدرسہ میں باجماعت ادا کرنے سے جماعت کا ثواب مل جائے گا ۔ البتہ مسجد کی فضیلت حاصل نہ ہوگی ۔ اس کی تلافی حفاظت قرآن کے مقصد سے پوری ہوجائے گی ۔

*📚📚📚📚والدلیل علی ماقلنا📚📚📚📚*
ـ مراقی الفلاح شرح نور الا یضاح میں ہے ۔ وقال الصدر الشھید الجماعۃ سنۃ کفایۃ حتی لو أقامھا البعض فی المسجد بجماعۃ وباقامۃ أ ھل المحلۃ اقامھا منفرداً فی بیتہ لایکون تارکاً للسنۃ ۔ الی قولہ۔ وان صلی بجماعۃ فی بیتہ فالصحیح انہ فقال احدی الفضیلتین فان الا داء فی المسجد لہ‘ فضیلۃ لیس للا داء فی البیت ذلک وفی الطحاوی وفی النھر انھا فی المسجد افضل علیٰ ما علیہ الا عتماد، (مراقی الفلاح مع حاشیۃ طحطاوی ص ۲۴۰ فصل فی صلاۃ التراویح)

#فقط_واللہ____اعلم____بالصواب

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

#_کتبہ_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی
#منتظم_گروپ_مدلـل_احـکـام_و_مسائل
#اس_میں_کسی_قــســم_کـی_تبدیلی_کـرکے_گنہگار_نــہ_بــنــیـں_
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
#رابــــــطـــہ_نـــمـــبـــر⇙⇓*
#_*📲:-9760624634*_

مؤرخہ:۲۲/۸/۱۴۳۹
مطابق /9::مئی  2018
*ٹــیـلـی گـرام چـیـنـل 👇🏻*
چینل لنک   

②http://T.me/fatawa_azizia
*_____________________________*

*Email id,*

Abdulbariararia9760@gmail.com

*========================*

*گــوگـل 🆔*
مزید معلومات کےلئے میرے ویب سائٹ پر کلک کریں ⇓

abdulbariedits.blogspot.in/?m=1
*=========================*
*دینی مـسـائـل عـام کـرنا ثــواب جـاریــہ ہے*

Comments

Popular posts from this blog

وضو کا حکم کب نازل ہوا