اللہ کا نام لینے والے سے کیا مراد ہے
✔🌷 ســـوال و جـــــــواب 🌷✔
♻️ مــــــســـئـــلـــہ نــمــبــر 50 ♻️
اللہ کا نام لینے والے سے کیا مراد ہے؟
سوال: حدیث شریف کا مفہوم یہ ہے کہ روئے زمین پر جب تک ایک بھی اللہ کا نام لینے والا باقی رہے گا اللہ تعالی اس دنیا کے نظام کو چلاتے رہیں گے۔ اور قیامت نہیں آئے گی۔ تو غیر بھی اللہ کا نام لیتے ہیں ۔ وہ لوگ بھگوان، رام وغیرہ کا ورد کرتے ہیں تو کیا ان لوگوں میں سے بھی کوئی باقی رہے گا اللہ کا نام لینے والا شمار ہوگا؟
دل کی بات اللہ جانتے ہیں ،کون سچے دل سے اللہ کا نام لیتا ہے اور کون ریا کاری سے اللہ کا نام لیتا ہے۔ تو آپ سے یہ گذارش ہے کہ اس کے متعلق تفصیل سے جواب دیں ۔
※ بـســم الـلـہ الـرحـمـن الــرحـیـم ※
باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب حامداومصلیا وباللّٰہ التوفیق
سوال میں آپ نے جو حدیث شریف کا مفہوم لکھا ہے وہ صحیح ہے۔ اور وہ حدیث مسلم شریف اور مشکوۃ شریف میں موجود ہے۔ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ ’’ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک زمین پر کوئی بھی اللہ اللہ کہنے والا باقی ہوگا‘‘۔ (مشکوۃ: ص:۴۸۰)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دنیا کو باقی رکھنے کا مقصد عمل پیرا علمائے کرام ، ذاکرین ، بزرگان دین، نیز اولیاء کرام کی برکات کا ثمرہ ہے۔ اور جب زمین پر بسنے والوں میں کوئی بھی اللہ کو یاد کرنے والا اس پر ایمان لا کر اس کے حکموں پر عمل کرنے والا باقی نہ رہے گا اور سب انسان بت پرست ، فاسق فاجر ہو جائیں گے تب ان لوگوں پر قیامت قائم ہوگی۔ (مظاہرحق: ۳۶۳ ، مرقاۃ شرح مشکوۃ)
مندرجہ بالا تفصیل کے مطابق صرف لفظ اللہ یا بھگوان کہنے والے کو اس میں شامل سمجھ لینا صحیح نہیں ہے۔ اس کے مطلب میں اللہ کو ماننے والے اور اس پر ایمان لانے والے اور اس کے حکموں پر عمل کرنے والے انسان مراد ہیں ۔ جیسا کہ حضرت عائشہؓ ایک روایت میں حضور اکرم ﷺ کا فرمان نقل کرتی ہیں کہ: اخیری زمانے میں اللہ تعالی ایک خوشبودار ہوا بھیجیں گے، اور جس کے دل میں رائے کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا اس خوشبو کی وجہ سے اس کی موت ہو جائے گی۔ اور جس کے دل میں ذرہ برابر بھی بھلائی نہ ہوگی وہ زندہ رہیں گے۔ اور اپنے باپ دادا کے مذہب (بت پرستی) کی طرف مرتد ہوجائیں گے۔
حضور اکرم ﷺ کا فرمان نقل کرتی ہیں کہ: اخیری زمانے میں اللہ تعالی ایک خوشبودار ہوا بھیجیں گے، اور جس کے دل میں رائے کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا اس خوشبو کی وجہ سے اس کی موت ہو جائے گی۔ اور جس کے دل میں ذرہ برابر بھی بھلائی نہ ہوگی وہ زندہ رہیں گے۔ اور اپنے باپ دادا کے مذہب (بت پرستی) کی طرف مرتد ہوجائیں گے۔
📚فتاوی دینیہ جلد اول📚
#واللہ____اعلم____بالصواب
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
#_کتبہ_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی
#منتظم_گروپ_مدلـل_احـکـام_و_مسائل
#اس_میں_کسی_قــســم_کـی_تبدیلی_کـرکے_گنہگار_نــہ_بــنــیـں_
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
#رابــــــطـــہ_نـــمـــبـــر⇙⇓*
#_*📲:-9760624634*_
مؤرخہ: ۲۶/۷/۱۴۳۹
مطابق /13::اپریل 2018
*ٹــیـلـی گـرام چـیـنـل 👇🏻*
http://T.me/FATAWA_AZIZIA
*_____________________________*
*Email id,*
Abdulbariararia9760.gmail.com
*______________________________*
*========================*
*گــوگـل 🆔*
مزید معلومات کےلئے میرے ویب سائٹ پر کلک کریں ⇓
abdulbariedits.blogspot.in/?m=1
*=========================*
*دینی مـسـائـل عـام کـرنا ثــواب جـاریــہ ہے*
Comments
Post a Comment