کن کن جانوروں کی قربانی کی جائے
✔🌷 ســـوال و جـــــــواب 🌷✔
♻️ مــــــســـئـــلـــہ نــمــبــر 57 ♻️
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء اکرم مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں ۔
بقرعید میں کن کن جانورں کی
قربانی کی جائے ۔ باحوالہ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں ۔
سائل قاری محمد بشیر جھاڑکھنڈ ـ
※ بـســم الـلـہ الـرحـمـن الــرحـیـم ※
#وعلیکم_السلام_ورحمت_اللہ_وبرکـاتــہ
باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب حامداومصلیا وباللّٰہ التوفیق
صرف درج ذیل جانوروں کی قربانی درست ہے:
(۱) بکری (جس کے ضمن میںپالتو بھیڑ، دنبہ اور مینڈھے وغیرہ بھی شامل ہیں)
(۲) اونٹ۔
(۳) گائے (جس کے ضمن میںبھینس اور کٹرے بھی شامل ہیں)
فہو ان یکون من الاجناس الثلاثۃ الغنم اوالابل او البقر ویدخل فی کل جنس نوعہ، والذکر والانثیٰ منہ۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۷، تبیین الحقائق زکریا ۶؍۴۸۳، درمختار مع الشامی زکریا ۹؍۴۶۶، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۰۵)
بھینس کی قربانی
بھینس بھی گائے کی قسم کا جانور ہے؛ لہٰذااس کی قربانی میں کوئی حرج نہیں ہے۔ وتجوز بالجاموس لانہ نوع من البقر۔ (البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۴، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۳۴، شامی زکریا ۹؍۴۶۶، کراچی ۶؍۳۲۲، بزازیۃ ۶؍۲۸۹، المحیط البرہانی ۸؍۴۶۸، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱۷؍۳۴۹)
کن جانوروں کی قربانی کی جائے؟
قربانی میں پالتو چوپایوں مثلاً بکری، بھیڑ، اونٹ، گائے (اور بھینس وغیرہ) کو ہی ذبح کیا جائے گا، اور ان میں اونٹ کی قربانی افضل ہے، پھر گائے بھینس اور اس کے بعد بکری کا درجہ ہے، اور جنگلی اور شکار والے جانوروں کی قربانی درست نہیں ہے، حتی کہ اگر کوئی جنگلی جانور مثلاً ہرن وغیرہ گھرمیں پال کر مانوس کرلیا گیا ہو تو بھی اس کی قربانی درست نہ ہوگی۔ ادناہ شاۃ واعلاہ بدنۃ من الابل والبقر الخ۔ (غنیۃ الناسک ۳۵۳، البحر الرائق ۳؍۷۰، مناسک ملا علی قاری ۴۷۲، ہدایۃ ۱؍۳۱۹، بدائع الصنائع زکریا ۲؍۳۹۷) ولا یجوز فیہا ما سوی الانواع الثلاثۃ ولا البقر الوحشی وان انس الخ۔ (غنیۃ الناسک ۳۶۷، تکملۃ البحر الرائق ۸؍۱۷۷)
#واللہ____اعلم____بالصواب
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
#_کتبہ_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی
#منتظم_گروپ_مدلـل_احـکـام_و_مسائل
#اس_میں_کسی_قــســم_کـی_تبدیلی_کـرکے_گنہگار_نــہ_بــنــیـں_
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
#رابــــــطـــہ_نـــمـــبـــر⇙⇓*
#_*📲:-9760624634*_
مؤرخہ: ۲۷/۷/۱۴۳۹
مطابق /14::اپریل 2018
*ٹــیـلـی گـرام چـیـنـل 👇🏻*
http://T.me/FATAWA_AZIZIA
*_____________________________*
*Email id,*
Abdulbariararia9760.gmail.com
*______________________________*
*========================*
*گــوگـل 🆔*
مزید معلومات کےلئے میرے ویب سائٹ پر کلک کریں ⇓
abdulbariedits.blogspot.in/?m=1
*=========================*
*دینی مـسـائـل عـام کـرنا ثــواب جـاریــہ ہے*
Comments
Post a Comment