کس مسلک وفرقہ کے امام کےپیچھے نماز جائزہے اور کس کےپیچھے ناجائز ، kis maslako firqah ke pichee,namaz jayez he our kis ke piche Na jayez,
✔🌷 ســـوال و جـــــــواب 🌷✔
♻️ مــــــســـئـــلـــہ نــمــبــر 62♻️
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کس مسلک وفرقہ کے امام کے پیچھے نماز جائزہے اور کس کےپیچھے ناجائز ؟
سوال[:کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں :کہ زید کہتاہے ہمیں تو نماز پڑھنے سے مطلب ہے کسی کے بھیپیچھے پڑھ لوچاہے امام بریلوی بدعتی ہو یاشیعہ رافضی ، قادیانی ، اہل حدیث اہل قرآن یا شافعی کیا ہر مسلک اور فرقہ کے امام کے پیچھےنماز ہوسکتی ہے ، اور کیا کسی مسلک اورفرقہ کے مولوی کو اپنا امام بنایا جاسکتاہے۔
※ بـســم الـلـہ الـرحـمـن الــرحـیـم ※
#وعلیکم_السلام_ورحمت_اللہ_وبرکـاتــہ
باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب حامداومصلیا وباللّٰہ التوفیق :
وہ فرقہ جو اساس دین کا انکار کرنے والا ہے اور علماء امت نے ان کو کافر کہا ہے ، اور ان کے اوپر کفر کا فتویٰ ہے جیسے شیعہ ، قادیانی ، اہل قرآن، ان کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے ۔
اور بریلوی فاسق ہیں ان کے پیچھے کراہت کیساتھ نماز جائز ہے ، اور غیر مقلدین جو ائمہ مجتہدین کو برا بھلا کہتے ہیں اور خرافات بکتے ہیں ان کے پیچھے بھی نماز مکروہ ہے ، اور جو برا بھلا نہیں کہتے ان کےپیچھے بلاکراہت جائز ہے ۔
شافعی اور حنبلی مسلک کے علماء کے پیچھے بلاکراہت نماز صحیح ہوجاتی ہے ،جبکہ وہ اپنے مسلک کے اتباع کیساتھ متقی ہوں ۔
*📚📚📚📚والدلیل علی ماقلنا📚📚📚📚
وإن أنکر بعض ما علم من الدین ضرورۃ کفر بہا- فلا یصح الاقتداء بہ أصلاً ۔ (درمختار مع الشامی زکریا۲/۳۰۱، کراچی ۱/۵۶۱، ۵۶۲)
إن کراہۃ تقدیم الفاسق والمبتدع کراہۃ التحریم ۔ (منحۃ الخالق علی البحر، کوئٹہ ۱/۳۴۹، زکریا۱/۶۱۱،کبیری /۴۷۹)
وأما الاقتداء بالمخالف فی الفروع کالشافعی فیجوز مالم یعلم منہ ، ما یفسد الصلوٰۃ علی اقتداء المقتدی علیہ الإجماع ۔(شامی زکریا۲/۳۰۲)
وأما إذا أدی أي بلغ حد الکفر کما ہي الشیعۃ القائلین بألوہیۃ علی رضی الله عنہ والمنکر لخلافۃ الشیخین علی الصحیح ، فلا کلام في عدم جواز الصلاۃ ۔ (نبراس مکتبہ امداد یہ ملتان/۳۲۶)
#فقط_واللہ____اعلم____بالصواب
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
#_کتبہ_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی
#منتظم_گروپ_مدلـل_احـکـام_و_مسائل
#اس_میں_کسی_قــســم_کـی_تبدیلی_کـرکے_گنہگار_نــہ_بــنــیـں_
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
#رابــــــطـــہ_نـــمـــبـــر⇙⇓*
#_*📲:-9760624634*_
مؤرخہ: ۲۱/۸/۱۴۳۹
مطابق /8::مئی 2018
*ٹــیـلـی گـرام چـیـنـل 👇🏻*
چینل لنک
①http://T.me/mudallalahkamo_masail
②http://T.me/masail_azizia
*_____________________________*
*Email id,*
Abdulbariararia9760@gmail.com
*========================*
*گــوگـل 🆔*
مزید معلومات کےلئے میرے ویب سائٹ پر کلک کریں ⇓
abdulbariedits.blogspot.in/?m=1
*=========================*
*دینی مـسـائـل عـام کـرنا ثــواب جـاریــہ ہے*
Comments
Post a Comment