زکوة نہ دینے کا عذاب zakat na dene ka azaab

✔🌷 ســـوال و جـــــــواب 🌷✔

♻️ مــــــســـئـــلـــہ نــمــبــر 61♻️

زکوٰۃ نہ دینے کا عذاب

سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں:کہ میںاپنے چار بچوں کے ہمراہ جس میں دو لڑکے اور دولڑکیاں ہیں ، ایک لڑکا قریب بالغ ہونے کو ہے ، جو آپکے مدرسہ میںپڑھتاہے،اور ایک لڑکی بالغ ہونے کو ہے ، باقی دوبچے چھوٹے ہیں، میرے پاس کچھ مال ہے جو مجھے میرے والدین کی طرف سے وراثت میںملا ہے،اس کی تفصیل ذیل میں لکھتی ہوں ، میرے شوہر کی آمدنی بہت کم ہے، جس سے ٹھیک طرح گھر کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوپاتے ہیں ، یہ مال میں نے اپنے بچوں کی شادی بیاہ کے لئے محفوظ کررکھاہے ، مہربانی فرماکر تحریر فرمائیں کہ کیا مجھے زکوٰۃ نکالنا ضروری ہے، اس کا اجروثواب کیاہے؟اور نہ نکالنے پر کیاکیا عذاب اور دنیاوی کیا کیا نقصان ہوتے ہیں، یہ بھی تحریر کریں ، نیز ۱۰؍تولہ چاندی ، ۶؍تو لہ دوآنہ سونا اور نقد روپیہ بینک میں۳۵۰۰۰ہزار ہے ؟

※ بـســم الـلـہ الـرحـمـن الــرحـیـم ※

باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب حامداومصلیا  وباللّٰہ التوفیق
:سوالنامہ میں درج شدہ صورت میں آپ پر جمع 
شدہ سونا، چاندی اور روپیہ سے زکوٰۃ نکالنا فرض ہے!

اگر آپ نہ نکالیں گی تو درد ناک عذاب الٰہی کی مستحق ہوجائیںگی۔

نیز دنیا میں بھی ایسی دولت میں برکت نہیں ہوتی ہے۔

📚📚📚📚والدلیل علی ماقلنا📚📚📚📚

لیس فیما دون مأتي درہم صدقۃ - فإذا کانت مأتین وحال علیہا الحول ففیہا خمسۃ دراہم۔ (ہدایہ ، کتاب الزکاۃ ، باب زکاۃ المال أشرفي ۱/۱۹۴)
لیس فیما دون عشر ین مثقالاً من ذہب صدقۃ فإذا کانت عشرین مثقالا ففیہا نصف مثقال۔ ( ہدایہ ، کتاب الزکاۃ، باب زکوٰۃ المال ، ا لمکتبۃ الأشرفیہ ۱/۱۹۵، الدر المختار مع الشامی ، زکریا۳/۲۲۴، کراچی ۲/۲۹۵)

(قولہ تعالیٰ ) والذین یکنزون الذہب والفضۃ ولا ینفقونہا فی سبیل اللہ فبشرہم بعذاب الیم، الآیۃ۔ (سورۃ التوبۃ:۳۴)

#فقط_واللہ____اعلم____بالصواب

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

#_کتبہ_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی
#منتظم_گروپ_مدلـل_احـکـام_و_مسائل
#اس_میں_کسی_قــســم_کـی_تبدیلی_کـرکے_گنہگار_نــہ_بــنــیـں_
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
#رابــــــطـــہ_نـــمـــبـــر⇙⇓*
#_*📲:-9760624634*_

مؤرخہ: ۱۵/۸/۱۴۳۹
مطابق /2::مئی  2018
*ٹــیـلـی گـرام چـیـنـل 👇🏻*
چینل لنک   
①http://T.me/mudallalahkamo_masail
②http://T.me/masail_azizia
*_____________________________*

*Email id,*

Abdulbariararia9760@gmail.com

*========================*

*گــوگـل 🆔*
مزید معلومات کےلئے میرے ویب سائٹ پر کلک کریں ⇓

abdulbariedits.blogspot.in/?m=1
*=========================*
*دینی مـسـائـل عـام کـرنا ثــواب جـاریــہ ہے*

Comments

Popular posts from this blog

وضو کا حکم کب نازل ہوا