قربانی کا مسنون طریقہ،
قربانی کا مسنون طریقہ؟
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ،
ســوال : کیافرماتےہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارےمیں کہ، قربانی کر نے کا کیاطریقہ ہے، ذرا تفصیلی جواب عنایت فرمائیں،،
(المستفتی محمد صدام صیام پور،ارریہ،بہار :و قاری سرفراز غزالی )
*جـــواب نــمــبــر 6*
*الجواب وباللّٰہ التوفیق*
(۱) افضل یہ ہے کہ اپنی قربانی خوداپنے ہاتھ سے کرے۔ وندب… أن یذبح بیدہ إن علم ذٰلک۔ (درمختار مع الشامی زکریا ۹؍۴۷۴، ہندیۃ ۵؍۳۰۰، فتح القدیر زکریا ۹؍۵۳۳، مبسوط سرخسی بیروت ۱۲؍۱۸)
(۲) اگر خود نہ کرسکے تو کم از کم قربانی کے وقت سامنے موجود رہے۔ وإلا شہدہا۔ (درمختار مع الشامی زکریا ۹؍۴۷۴)
(۳) جانور کو لٹانے سے قبل چھری تیز کرنا مستحب ہے؛ تاکہ ذبح کے وقت جانور کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔ وندب احداد شفرتہ قبل الاضجاع۔ (تنویر الابصار بیروت ۹؍۳۵۷، زکریا ۹؍۴۲۶، ہندیۃ ۵؍۲۸۷، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۱۱، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۱۹۰، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۳۹۶)
(۴) جانور کو بائیں پہلو پر قبلہ رخ لٹادیں یعنی اس کے پیر قبلہ کی طرف کردیں اور اپنا دایاں پاؤں اس کے شانے پر رکھ کر تیز چھری سے جلد ذبح کریں۔ ومنہا: أن یکون الذابح مستقبل القبلۃ والذبیحۃ موجہۃ إلی القبلۃ۔ (بدائع الصنائع زکریا ۴؍۱۸۸-۱۸۹، اعلاء السنن کراچی ۱۷؍۱۳۷، مبسوط سرخسی بیروت ۱۲؍۳، الموسوعۃ الفقہیۃ بیروت ۲۱؍۱۹۶-۱۹۷)
(۵) ذبح کے وقت قربانی کی نیت کرے (دل سے نیت کافی ہے، اس کے لئے الفاظ ادا کرنے ضروری نہیں) وأما رکنہافذبح ما یجوز ذبحہ فی الأضحیۃ بنیۃ الأضحیۃ فی أیامہا۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۱)
(۶) ذبح سے پہلے بسم اللہ، اللہ اکبر پڑھے۔ وینبغی أن یسمی متصلاً بالذبح۔ (تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۳۹۸، ہندیۃ ۵؍۲۸۵-۲۸۸)
(۷) ذبح کرتے ہوئے یہ آیتیں پڑھنا بھی ثابت ہے:
اِنِّیْ وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفاً وَمَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔ قُلْ اِنَّ صَلوٰتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ۔ (ابوداؤد شریف ۲؍۳۸۶، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۲۲، مسائل قربانی وعقیقہ ۵۰)
(۸) ذبح کے بعد یہ دعا مانگے: اَللّٰہُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاہِیْمَ عَلَیْہِمَا السَّلامُ۔ (تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۰۰، مسائل قربانی وعقیقہ ۵۰)
#فقط_واللہ____اعلم____بالصواب
==============================
*✍ #کتبہ_العبد_عبدالباری_عزیز_ارریہ_وی
#خادم_ومنتظم_مدلل_احکام_ومسائل_گروپ
*_خـادم تـدریـس و نائب ناظـم/ مـدرسـتـہ الـمـسـاکــیــن صــدیــقیــہ بــسـگڑہ ارریـہ بہار_*
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
_بـتـاریـخ -۹- ذالحجہ: ۱۴۳۹ ھ_
_مـطـابـق -21- اگست: 2018_
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿
*تبدیلی کرکے گنہگار نہ بنتے ہوئے اس کو اسی طرح آگےبھی شئیر کرے*
http://T.me/mudallalahkamomasail
Comments
Post a Comment